برطانوی عدالت نے کرس کینز کو فکسنگ سمیت تمام الزامات سے بری کردیا

جیوری نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کرس کینز کو الزامات سے بری کردیا


Sports Desk December 01, 2015
3 ہزار رنز اور 200 وکٹیں لینے والے آل راؤنڈر کینز کا کیریئر انجریز، بعد میں فکسنگ الزامات اور عدالتی کارروائی کا شکار رہا۔ فوٹو : اے ایف پی

برطانوی جیوری نے نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کرس کینز کو فکسنگ سمیت تمام الزامات سے بری کردیا۔

نیوزی لینڈ کے سابق اسٹار آل راؤنڈر کے خلاف کے خلاف جھوٹے بیان حلفی اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کے چارجز پر لندن کی ساؤتھ ورک کراؤن کورٹ میں 9 ہفتے تک ٹرائل جاری رہا، کیس 7 خواتین اور 5 مردوں پر مشتمل جیوری کے سامنے پیش ہوا، جس نے تمام تر شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کینز کو الزامات سے بری کردیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے 3 ہزار رنز اور 200 وکٹیں لینے والے آل راؤنڈر کینز کا کیریئر انجریز، بعد میں فکسنگ الزامات اور عدالتی کارروائی کا شکار رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں