ماضی میں افغانستان کی جانب سے کھیلنے پربھی غور کیا تھارفعت اللہ

اگرچہ میں وہاں کبھی نہیں رہا لیکن پھر بھی اس پر غور کیا تھا لیکن قبول نہیں کیا،رفعت اللہ


AFP December 01, 2015
اگرچہ میں وہاں کبھی نہیں رہا لیکن پھر بھی اس پر غور کیا تھا لیکن قبول نہیں کیا،رفعت اللہ :فوٹو : اے ایف پی

BANGKOK: پاکستان کی جانب سے کھیلنے کا تاخیر سے موقع پانے والے رفعت اللہ مہمند نے انکشاف کیاکہ انھوں نے ایک بار افغانستان کی جانب سے کھیلنے پر بھی غور کیا تھا، مگر صبر و استقامت کی وجہ سے اپنے جسم پر گرین شرٹ دیکھنے میں کامیاب رہے۔

39 سالہ رفعت نے کہا کہ میں نوجوانوں کیلیے ایک بڑی مثال ہوں کہ انھیں کسی بھی صورت میں امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے، سخت محنت سے وہ اپنا ہدف حاصل کرسکتے ہیں۔ رفعت اللہ نے کہا کہ ایک مرتبہ افغانستان کے اس وقت کے کوچ کبیر خان نے مجھے کھیلنے کی آفر کی تھی، اگرچہ میں وہاں کبھی نہیں رہا لیکن پھر بھی اس پر غور کیا تھا لیکن قبول نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں