کراچی میں الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرزکی ترسیل اضلاع میں شروع کردی

الیکشن کمیشن نے کراچی میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلیے تمام ترانتخابی تیاریاں مکمل کرلی ہیں


Syed Ashraf Ali December 01, 2015
الیکشن کمیشن نے کراچی میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلیے تمام ترانتخابی تیاریاں مکمل کرلی ہیں:فوٹو: فائل

LONDON: الیکشن کمیشن نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام پیر سے شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کراچی میں 5دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلیے تمام ترانتخابی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام مکمل کرکے پیر کو ضلع وسطی میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل شروع کردی گئی ہے،منگل کو ضلع ملیر میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کی جائیگی جبکہ دیگر اضلاع میں بیلٹ پیپرزکی ترسیل کا عمل آئندہ تین دن میں مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع وسطی میں تقریباً 18لاکھ 22ہزار، ضلع شرقی میں 12لاکھ 46ہزار، ضلع غربی میں16لاکھ 7ہزار، ضلع جنوبی میں8لاکھ 46ہزار، ضلع ملیر میں6لاکھ 73 اورکورنگی میں12لاکھ 43ہزار بیلٹ پیپرز ترسیل کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں