نندی پورپاورپلانٹ فروری میں کمپنی کے سپردکردیاجائے گا
وزارت پانی و بجلی نے نندی پور پاور پلانٹ آؤٹ سورس کرنے کا باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے،دستاویزات
ISLAMABAD:
وزارت پانی و بجلی نے نندی پور پاور پلانٹ 12سال کیلیے آؤٹ سورس کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔
فروری 2016 میں نندی پور پلانٹ منتخب ہونیوالی کمپنی کے سپرد کر دیا جائیگا، پلانٹ چلانے والی کمپنی ماہانہ12 تا 15 کروڑروپے وصول کریگی، نندی پور پاور پلانٹ سے مطلوبہ بجلی کی پیداوار شروع نہ ہونے اور تربیت حاصل کرنیوالے انجینئرز کی ناکامی کے بعد وزارت پانی و بجلی نے نندی پور پاور پلانٹ 12 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے نندی پور پاور پلانٹ آؤٹ سورس کرنے کا باضابطہ عمل شروع کر دیا ہے، وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر جنکوز ہولڈنگ کمپنی نے تجربہ کار عالمی کمپنیوں سے پیشکشیں طلب کر لیں ہیں، منتخب ہونیوالی کمپنی بجلی کی پیداوار اور مرمت کی ذمہ دارہوگی۔