ڈاکٹرعاصم اور اہلخانہ کے اکاؤنٹس سے2 ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی

منتقل کی جانے والی رقم سے دبئی میں پراپرٹی خریدی گئی جبکہ ایک اسپتال کو 50ہزار درہم کی ادائیگی بھی کی گئی۔


این این آئی December 01, 2015
منتقل کی جانے والی رقم سے دبئی میں پراپرٹی خریدی گئی جبکہ ایک اسپتال کو 50ہزار درہم کی ادائیگی بھی کی گئی۔:فوٹو : آن لائن

WASHINGTON: ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے اہم پیش رفت کی ہے جہاں ملزم اور اسکی فیملی کے اکائونٹس سے 2 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی،

جے آئی ٹی ون کے مطابق ڈاکٹر عاصم نے وزارت پیٹرولیم کے ماتحت ادارے پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، ایس ایس جی سی، ایس این جی پی ایل اور پی پی ایل میں50 ارب کی کرپشن اور430 ایکڑاراضی اپنے نام کرانے کا اعتراف کر لیا،امریکہ اوربرطانیہ منتقل کرنے کا سراغ لگا لیا گیا۔ منتقل کی جانے والی رقم سے دبئی میں پراپرٹی خریدی گئی جبکہ ایک اسپتال کو 50ہزار درہم کی ادائیگی بھی کی گئی۔

جے آئی ٹی ٹو میں ضیاالدین ٹرسٹ اسپتال کو کمرشل بنیادوں پر چلانے، ہسپتال کے نام پر کھربوں کی زمین اپنے نام کرانے اور کھربوں کی خوردبرد تسلیم کی جبکہ جے آئی ٹی تھری میں پی ایم ڈی سی میں کرپشن اور نجی کالجز کو لائسنس فروخت کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں