ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ریحام خان نے 15 روز میں تحریری معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی، سابق شوہر کا قانونی نوٹس


ویب ڈیسک December 01, 2015
ڈاکٹر اعجاز نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ ڈاکٹر محمود جہانگیری کی وساطت سے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوایا ہے فوٹو: فائل

ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے ریحام خان کو 10کروڑ روپے ہرجانیکا نوٹس بھیج دیا ۔

ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے اپنے وکیل ایڈووکیٹ ڈاکٹر محمود جہانگیری کی وساطت سے ریحام خان کو 10 کروڑ روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ریحام خان نے ان کے خلاف جھوٹے بیانات دے کر ان کی شہرت کو نقصان پہچانے کی کوشش کی ہے جس پر ریحام خان تحریری طور پر معافی مانگیں اگر ریحام خان نے 15 روز میں تحریری معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں کے درمیان لندن میں بھی قانونی جنگ چل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں