فیصل آباد میں بس کی ٹکرسے 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم بس کا ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے،پولیس


ویب ڈیسک December 01, 2015
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

روشن والا بائی پاس پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے روشن والا بائی پاس پرتیزرفتاربس نے موٹرسائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم بس کا ڈرائیورفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔