عوام دھرنا سیاست اور ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بےزارہوچکے شہباز شریف

عوام نےاسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں بھی شرافت، خدمت، دیانت اورامانت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے،شہباز شریف


ویب ڈیسک December 01, 2015
عوام نےاسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں بھی شرافت، خدمت، دیانت اورامانت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے،شہباز شریف، فوٹو: فائل

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام دھرنا سیاست کےذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بےزار ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں کامیاب مسلم لیگ (ن) کےامیدوار وں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نےایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ مسلم لیگ(ن)کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں اور اسی طرح وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کا سفر جاری رہے گا۔

انکا کہنا تھا کہ عوام دھرنا سیاست کےذریعے ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے بےزارہو چکے ہیں جب کہ عوام نےاسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں بھی شرافت، خدمت، دیانت اورامانت کی سیاست کو کامیاب کرایا ہے جوکہ خوش آئند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔