وزیراعظم نواز شریف کا پتہ نہیں کب سیاسی خودکشی کرلیں عمران خان

حکومت اورعوام اکٹھے ہوں توملک چلتا ہےلیکن یہاں حکومت، سیاستدان اوربیوروکریٹس اکٹھے ہوگئے،چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 01, 2015
حکومت اورعوام اکٹھے ہوں توملک چلتا ہےلیکن یہاں حکومت، سیاستدان اوربیوروکریٹس اکٹھے ہوگئے،چیئرمین پی ٹی آئی. فوٹو: فائل

LONDON: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کا کچھ کہہ نہیں سکتے کہ وہ 2018 سے پہلے ہی کہیں سیاسی خودکشی نہ کرلیں۔

پشاور کے نشترہال میں کلین اینڈ گرین پشاورکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت ملک کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم نواز شریف کا پتہ نہیں کہ 2018 تک کہیں اپنے پاؤں پر کلہاڑی نہ مار دیں اور پتہ نہیں حکومت مدت پوری کرتی ہے یا نہیں تاہم اگر2018 تک صوبے میں ہماری حکومت رہی تو ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام اکٹھے ہوں تو ملک چلتا ہے لیکن یہاں حکومت، سیاستدان اور بیوروکریٹس اکٹھے ہوگئے ہیں جب کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی واحد حکومت ہے جس نے آنے والی نسلوں کا ذمہ اٹھایا ہےاور ہماری حکومت ہی پاکستان کے نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں استعمال کرے گی۔

چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ملک کے بڑے شہروں میں موحولیاتی آلودگی بہت ہے اس لئے خیبرپختونخوا میں 10 کروڑ درخت لگا دیئے اور25 کروڑ مزید لگائیں گے جب کہ 2018 تک صوبے میں ایک ارب 20 کروڑ درخت لگانے کا ہدف مقررکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن ہونے کے بعد پشاور سینٹرل ایشیا کا مرکز بنے گا اور تحریک انصاف اس شہر کی روشنیوں اور اہمیت کو دوبارہ بحال کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔