پاک فوج کے جوانوں پربزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے وزیراعظم

پاکستان کے بہترمستقبل کے لئے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک December 01, 2015
پاکستان کے بہترمستقبل کے لئے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا،وزیراعظم نوازشریف فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں ملٹری پولیس کے 2 اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قربانی دینے والے بہادر جوانوں پر فخر ہے اور پاک فوج کے جوانوں پر اس طرح بزدلانہ حملوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہتر مستقبل کے لئے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، شہید اہلکاروں کے ورثا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلی ہاؤس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو فون کیا اور اہلکاروں نے شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے انہیں تفتیش سے متعلق احکامات سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعلی نے صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس بھی کل طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔