سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فوج طلب کرلی

پولنگ کے روز پاک فوج کی 20 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع


ویب ڈیسک December 01, 2015
پولنگ کے روز پاک فوج کی 20 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع، فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں پولنگ کے لیے فوج طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوج طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر میں پولنگ کے روز پاک فوج کی 20 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ انتہائی حساس علاقوں میں فوجی دستے پٹرولنگ بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں 7 ہزار سے زائد رینجرز اہلکارالیکشن سیکیورٹی کے لیےتعینات ہوں گے، رینجرز اہلکار 88 موبائلوں اور 180 موٹرسائیکلوں پر سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جب کہ پولیس اور رینجرز کی بیک اپ سپورٹ کے لیے فوجی دستے موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں