ایکسپریس ہوم ایکسپو2015
عوام کو اپنے پسندیدہ پلاٹوں اورمکانوں کی رجسٹریشن پر متعلقہ کمپنیوں کی طرف سےغیر معمولی ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی جارہی ہے ۔
پاکستان کے عوام اورایکسپریس میڈیا گروپ ایک دوسرے کے ساتھ محبت وخلوص کے لازوال جذبے سے جڑے ہیں، عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے ابلاغ، اطلاعات، معلومات اور تفریح کا بہترین ذریعہ ایکسپریس میڈیا گروپ کے اخبارات، رسائل اورٹی وی چینلز ہیں۔ عوامی پسندیدگی کی بناء پر ایکسپریس کی مقبولیت اور پذیرائی کا عمل انتہائی سرعت کے ساتھ جاری وساری ہے اور اس نے مسابقت کی اس دوڑ میں بہت سوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جہاں عوام کے مسائل ومصائب کو ایوان بالا تک پہنچانے کے لیے ایکسپریس اخباراورنیوزچینلزشب و روز مصروف ہیں،وہیں ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیراہتمام سیمینارز، کانفرنسوں، صنعتی وتجارتی اشیاء کی شاندار نمائشوں کا انعقاد بھی شامل ہے، جس میں عوام ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں،اور ایکسپریس میڈیا گروپ سے اپنی چاہت وپسندیدگی کے رشتے کومزید مضبوط کرتے ہیں،اپنا گھر خریدنا اور اس کو سجانا، سنوارنا ہر پاکستانی کا خواب ہے، ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں اس وقت پاکستان میں کثیر سرمایہ کاری ہو رہی ہے، لیکن اس سلسلے میں بہتر رہنمائی نہ ہونے کے باعث عوام اپنے گھر بنانے کے لیے جعلسازوں کے بھی ہتھے چڑھ جاتے ہیں ۔
اس بنیادی مسئلے کی اہمیت وافادیت کو مدنظر رکھتے عوام کی بہتر رہنمائی کے لیے ایک نمائش کے انعقاد کے لیے مارکیٹنگ کے شعبے سے منسلک افراد نے شب وروز محنت کی ۔ لاہور میں ''ایکسپریس ہوم ایکسپو 2015'' کا گزشتہ روز شاندار افتتاح مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے کیا۔حمزہ شہباز نے تمام اسٹالز کا نہ صرف معائنہ کیا بلکہ اسٹال پر موجود عملے سے بات چیت کی اورپراڈکٹ کے حوالے سے سوال وجواب کیے اورخصولی دلچسپی وپسندیدگی کا اظہار کیا۔
ایکسپو کا افتتاح ہوتے ہی شہری جوق درجوق آنے شروع ہوگئے، ایکسپریس ہوم ایکسپو2015' میں ساٹھ سے زائد کمپنیوں نے اسٹالز لگائے ہیں جن میں ریئل اسٹیٹ، فرنیچر اینڈ فکسچر، ہوم اپلائنسز، پراپرٹی،ہوم ڈیزائننگ، انٹیرئرڈیکوریشن،سولر انرجی خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔ایکسپو میں کمپنیوں نے خوبصورتی سے اسٹالز لگائے ہیںجہاں پران کے بروشرز،معلوماتی کتابچے اور دیگر آئٹمز رکھے گئے ہیں۔
عوام کو اپنے پسندیدہ پلاٹوں اور مکانوں کی رجسٹریشن پر متعلقہ کمپنیوں کی طرف سے غیر معمولی ڈسکاؤنٹ کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ اس ایکسپو کے انعقاد سے اچھی اور نیک شہرت کی حامل کمپنیوں کو عوام تک براہ راست رسائی کا بہترین اور شاندار موقعہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے فراہم کرکے شاندار عوامی خدمت سرانجام دی ہے ۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ عوام کی بھلائی و فلاح اور رہنمائی کے لیے ایسی بامقصد نمائشوں کا انعقاد آیندہ بھی جاری رہے گا اور عوام بھرپور انداز میں شرکت کر کے اسے قبولیت وپسندیدگی کی سند دیتے رہیں گے۔