ایکنک نے کراچی کے لیے گرین لائن بس سروس منصوبے کی منظوری دیدی

16 ارب 85 روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ آئندہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات


ویب ڈیسک December 01, 2015
16 ارب 85 روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ آئندہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا، قائمہ کمیٹی برائے مواصلات، فوٹو: فائل

ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے شہر کے لیے گرین لائن بس سروس کی منظوری دے دی۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس سفیان یوسف کی زیر صدارت ہوا جس میں بتایا گیا کہ ایکنک نے کراچی کے لیے گرین لائن بس سروس منصوبے کی منظوری دے دی ہے جس کےبعد 16 ارب 85 روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ آئندہ دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سفیان یوسف کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں کے ایم سی، واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کے نمائندوں کو بھی بلایا جائے گا جس میں ان سے گرین لائن بس کی افادیت پر غور اور مسائل کے حل پر بات چیت ہو گی جب کہ اس پروجیکٹ کو قابل عمل بنانے کے علاوہ موٹروے کے تحت ایم 9 پروجیکٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں