لندن میں مشکوک کار کی اطلاع پر بی بی سی کے دفتر سمیت اہم مقامات کو خالی کرالیا گیا
مشکوک کار کی موجودگی پر لندن کے کئی علاقوں میں ہائی الرٹ کے بعد سیکیورٹی سخت کردی گئی
میٹروپولیٹن پولیس نے شہر میں مشکوک گاڑی کی اطلاع پر نشریاتی ادارے کے دفتر اور لندن برج سمیت کئی اہم عماتوں کو خالی کرالیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کو فون پر شہر میں مشکوک گاڑی کی موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی جسے پورٹ لینڈ پیلس کے قریب دیکھا دیا جس کے بعد پولیس نے شہر بھر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے بی بی سی کے دفاتر، پولینڈ اور چینی سفارتخوں اور لندن برج سمیت کئی اہم مقامات کو خالی کرالیا۔
پولیس حکام کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے متصل پورٹلینڈ پلیس کو بھی خالی کرالیا گیا اور شہر کے مشہور دریائے ٹیمز کے جنوبی کنارے پر موجود عوام اور سیاحوں کو وہاں سے نکل جانے کے احکامات دیئے گئے تاہم ڈیڑھ گھنٹے کے بعد مشکوک کار کو کلیئر قرار دیا گیا۔