امریکا کا عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان

عراق میں تعینات خصوصی فوجی دستوں کو داعش کے خلاف آزادانہ کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، امریکی وزیر دفاع


ویب ڈیسک December 01, 2015
عراق میں تعینات خصوصی فوجی دستوں کو داعش کے خلاف آزادانہ کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، امریکی وزیر دفاع، فوٹو: فائل

KARACHI: امریکا نے جنگجو تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے باعث عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ جنگجو تنظیم داعش کی دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث امریکا عراق میں مقامی فورسز کی مدد کے لیے خصوصی فوجی دستے تعینات کررہا ہے جنہیں شام میں بھی کسی بھی طرح کی یکطرفہ فوجی کارروائی کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایشٹن کارٹر کے مطابق عراق میں تعینات خصوصی فوجی دستوں کو جنگجو تنظیم داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کی قید میں موجود مغویوں کی رہائی کے لیے آزادانہ کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا کی سربراہی میں 65 ممالک کا اتحاد جنگجو تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں مصروف ہے جب کہ برطانوی پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں بھی داعش کے خلاف حصہ لینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں