پاکستانی فنکاربھارتی فلموں اورڈراموں کابائیکاٹ کریںاسلم شیخ

بھارت میں موجود مسلمان فنکارمحفوظ نہیں توپاکستانی فنکاروں کوکون تحفظ دے گا، اسلم شیخ

بھارت میں موجود مسلمان فنکارمحفوظ نہیں توپاکستانی فنکاروں کوکون تحفظ دے گا، اسلم شیخ ۔ فوٹو : فائل

اداکار اسلم شیخ نے کہاہے کہ بھارتی انتہاء پسند دہشت گردوں نے جس طرح بھارتی فنکاروں کے خلاف انتہائی شرمناک رویہ اختیار کیا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بھارت میں کام کرنے والے مسلمانوں نے ہمیشہ اپنی فلم انڈسٹری کے لیے شاندار خدمات انجام دیں اور بھارت کا نام روشن کیا ان فنکاروں کے خلاف دشمنوں جیسا سلوک حیرت انگیز بات ہے۔


''ایکسپریس ''سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم شیخ کا کہناتھا کہ جب بھارت میں بھارتی فنکار عدم تحفظ کا شکار ہیں تو بھارت جاکر کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کی حفاظت کی ذمے داری کون قبول کریگا۔ پاکستانی فنکار ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی ڈراموں اور فلموں کا بائیکاٹ کریں۔ پاکستان میں بہت کام ہورہا ہے۔ بہترین ٹیلی ویژن ڈرامے ،اچھی اور معیاری فلموں میں کام کرکے وہ عزت اور شہرت حاصل کرسکتے ہیں ۔
Load Next Story