حکومت میرے علاج کے لیے اقدامات کرے ماجد جہانگیر

 علالت کے بعد وعدے تو بہت لوگوں نے کیے لیکن ابھی تک ان پر عمل نہیں ہوسکا، ماجد جہانگیر

 علالت کے بعد وعدے تو بہت لوگوں نے کیے لیکن ابھی تک ان پر عمل نہیں ہوسکا، ماجد جہانگیر فوٹو: فائل

معروف مزاحیہ اداکار ماجد جہانگیر نے کہا کہ چار ماہ سے انتہائی مشکلات سے دوچار ہوں ۔

علالت کے بعد بہت سے اداروں نے میری مدد کا وعدہ کیا تھا ،حکومت سندھ کی اور پی ٹی وی کی جانب سے مجھے پانچ لاکھ کا چیک بھی دیا گیا،پنجاب حکومت کی جانب سے بھی وزیر اعلیٰ نے مالی مدد کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل نہیں ہوا جب کہ دیگر اداروں نے بھی اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کیا۔


وفاقی حکومت فوری طور پر میرے علاج معالجہ کے لیے اقدامات کرے، یہ بات انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکے دوران کہی ۔ماجد جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے ایک ایسا فنڈ ضرور قائم کرنا چاہیے جو ان کی زندگی اور مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرے۔

انھوں نے کہا کہ فنکاروں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت کوئی ایسا ادارہ ضررر بنائیں جو مستقل بنیادوں پر فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرسکے، تاکہ کسی بھی فنکار کو کسی سے مدد کی درخواست نہ کرنی پڑے۔
Load Next Story