بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 05 فیصد کمی کا اعلان

ریگولر انکم628اوربہبودسیونگ سرٹیفکیٹ پر880روپے ماہانہ منافع دیاجائیگا


Numainda Express December 02, 2015
ریگولر انکم628اوربہبودسیونگ سرٹیفکیٹ پر880روپے ماہانہ منافع دیاجائیگا فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں 0.5 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے اور نئے ریٹس کا اطلاق منگل سے کر دیا گیا ہے۔

محکمہ قومی بچت کے جاری کردہ نئے ریٹس کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 628 روپے، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 880 روپے ماہانہ کردی گئی ہے جبکہ پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح10.50 فیصد کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں 1لاکھ روپے مالیت کے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر 10سال بعد منافع 2 لاکھ 30 ہزار روپے دیا جائے گا جبکہ 3 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح1510روپے، 6 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سرٹیفکیٹس کے لیے 3030 روپے جبکہ 1سال کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 6080 روپے کردی گئی ہے جبکہ سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح کم کرکے4.15فیصد کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |