دراندازی کے خاتمے تک پاکستان سے مذاکرات ممکن نہیں بھارت

کشمیر سلگتا مسئلہ ہے نہ ثالث کی ضرورت، پاکستان کو سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، سشما سوراج


News Agencies December 02, 2015
کشمیر سلگتا مسئلہ ہے نہ ثالث کی ضرورت، پاکستان کو سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی، سشما سوراج فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج نے کہا ہے کہ مذاکرات کا کوئی متبادل نہیں ہے تاہم مذاکرات کیلیے سرحدپار دراندازی کا خاتمہ لازمی شرط ہے کیونکہ جب تک دراندازی جاری رہے گی تب تک امن مذاکرات ممکن نہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں سشما سوراج نے وزیراعظم نواز شریف کی پیشکش پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مذاکرات کو مشروط کرنے کے حق میں نہیں لیکن جب تک پاکستان سرحدپار دراندازی بند نہیں کرے گا مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکتے۔

پاکستان عالمی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اٹھا کر جذبات کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ کشمیرسلگتا ہوا مسئلہ ہے حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے کیونکہ کشمیری عوام نے پہلے سے ہی انتخابات میں حصہ لیکر بھارت کیساتھ رہنے کو ترجیح دی ہے۔ ادھر بھارتی حکومت نے ایک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ وقتاً فوقتاً اپنے مقامات بدلتا رہتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں