روٹیچاولدالیںسبزیاںگھیدودھ مہنگاعوام کی چیخیں نکل گئیں

منی بجٹ آنے پرمصالحہ جات،صابن،سرف،ٹوتھ پیسٹ،درسی کتب، کاپیوں کی قیمتوںمیںبھی اضافہ


Qaiser Sherazi December 02, 2015
منی بجٹ آنے پرمصالحہ جات،صابن،سرف،ٹوتھ پیسٹ،درسی کتب، کاپیوںکی قیمتوںمیںبھی اضافہ فوٹو: فائل

KARACHI: وفاقی حکومت کی طرف سے40ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کے منی بجٹ سے شہر بھر کی اوپن مارکیٹ میں دالیں،سبزیاں، کریانہ ، مشروبات، دودھ، دھی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سگریٹ کی بلیک میں فروخت شروع ہوگئی ہے،گھی،آئل،بنے والی فیکٹریوں نے آئیندہ ہفتہ سے گھی کی قیمتوں میں بھی5روپے فی کلو اضافہ کرنے کے نوٹس دیدیے ہیں ، چاول،مصالحہ جات سمیت تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے بھی اپنی مصنوعات سرف،صابن،ٹوتھ پیسٹ، ہر قسم کی کریم، میک اپ سامان،درسی کتب،کاپیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔

انڈوں کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں،نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی خمیری،پتیری نان کلچہ کی قیمتوں میں2روپے سے3روپے اضافہ کاڈی سی او کو نوٹس دے دیا۔ایسوسی ایشن کے صدرسردارصدیق نے کہا ہے کہ روٹی کی قیمت نہ بڑھائی گئی تو آئندہ دس روز میں از خود قیمتیں بڑھا دی جائیں گی اوپن مارکیٹ میں مشروبات کی بوتلوں کی قیمت میں5سے7روپے کااضافہ کیا گیا اضافہ سے ملازمین و غریبوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں