لوگ اعتماد نہیں کرسکتے تو شادی کیوں کرتے ہیں ریحام کا سوال

بھائی نے عمران سے شادی کی مخالفت کی تھی، ان کی کہی ایک ایک بات سچ ثابت ہوئی


این این آئی December 02, 2015
انٹرویو پر سینئر پارٹی رہنما نے نازیبا پیغامات بھیجے، شکایت پر عمران خان نے مجھ سے معذرت کی فوٹو: فائل

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پہلے پرپوزل پر عمران خان کو انکار کر دیا تھا، میرے بھائی نے شادی کی سخت مخالفت اوربڑے ہونے کے ناطے میری اصلاح کی بھی کوشش کی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ پہلے انٹرویو کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت بھی تھی لیکن میرا خاندان عمران خان اور ان کی جماعت کا حمایتی نہیں تھا اور ان کی کہی ہوئی ایک ایک بات سچ ثابت ہوئی ۔ شادی کے بعد عمران خان سے یہ ضرور پوچھا تھاکہ کنٹینر وڈیوکی کیا کہانی ہے کیونکہ میری وڈیو تو ہونہیں سکتی تو وہ وڈیو کس کی ہے اور میڈیاکو اس وڈیو کو ضروربرآمدکرنا چاہیے۔

عمران سے پہلے انٹر ویوکے بعد پارٹی کے ایک سینئررہنماکی طر ف سے نازیبا موبائل پیغامات بھیجے جانے پر عمران خان کو شکایت کی جس پر انھوں نے مجھ سے معذرت کی تھی۔ انھوں نے کہا کہ جب عمران خان نے مجھے پرپوز کیا او رمیں نے اس کی وجہ پوچھی تو انھوں نے کہا کہ آپ خود دار ہیں اور اسکی کوئی قیمت نہیں ہوتی، میں نے آپ جیسی خاتون نہیں دیکھی۔

انھوں نے کہا کہ پہلا انٹرویو جتناخوشگوار تھا دوسرا انٹر ویو اتنا ہی درد ناک ثابت ہوا۔ مجھے شادی سے پہلے کچھ ایسے اشارے ملے کہ مجھے شادی کے بعد بدنام کیاجاسکتا ہے جس کی وجہ سے میں محتاط بھی ہو گئی تھی لیکن عمران خان نے کہا کہ یہ بزدلی کی بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ اگر اعتماد نہیں کرسکتے تو شادی کیوں کرتے ہیں۔ میں نے اپنے لیے اور اپنے بچوں کے لیے عمران سے کوئی خرچہ نہیں لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں