پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج شہریوں کو مشکلات کا سامنا

دھند چھٹنے پر موٹر وے کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔


ویب ڈیسک December 02, 2015
دھند چھٹنے پر موٹر وے کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کے بعد مختلف مقامات سے موٹر وے کو بند کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے عوام موٹر وے کے بجائے جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔ ترجمان کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر وے کا لاہور سے اسلام آباد اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد جانے والے راستے کو بیرئیر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

شدید دھند کے باعث شیخوپورہ، مرید کے اور ننکانہ صاحب میں بھی شہریوں کو دفاتر اور بچوں کو اسکول جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دھند چھٹنے پر موٹر وے کو ٹریفک کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |