آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

مولوی عبدالسلام، حضرت علی، مجیب الرحمان عرف علی اور سبیل عرف یحییٰ کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دی گئی۔


ویب ڈیسک December 02, 2015
صدر نے چاروں دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں تھیں جب کہ آرمی چیف نے ان کے بلیک وارنٹ پر دستخط کئے تھے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ برس آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q52/q52.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے پی ایس پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو کوہاٹ کی جیل تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں مولوی عبدالسلام، حضرت علی، مجیب الرحمان عرف علی اور سبیل عرف یحییٰ شامل ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کوہاٹ جیل کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے۔

https://img.express.pk/media/images/q62/q62.webp

واضح رہے کہ اے پی ایس پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی اور پھر وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر صدر ممنوں حسین نے ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں تھیں جب کہ 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ان دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 132 طالبعلموں سمیت 148 افراد شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔