فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا بیٹی کی پیدائش پر 45 ارب ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

مارک زکربرگ نے فیس بک کے شیئرز میں سے 45 ارب ڈالر بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک December 02, 2015
مارک زکربرگ نے فیس بک کے شیئرز میں سے 45 ارب ڈالر بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فوٹو: فیس بک

SAN FRANCISCO: دنیا میں بہت سے لوگ ہیں جنھوں نے اپنی زندگی یا پیسہ دوسروں کے لئے وقف کر رکھی ہے اور فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے جنوں نے بیٹی کی پیدائش پر اپنی کمپنی کے 99 فیصد شیئرز بچوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اپنی بیٹی کی پیدائش پر اس ننھی گڑیا کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں اور پریسلا، میکس کے اس دنیا میں آنے سے بہت خوش ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہماری بیٹی جس معاشرے میں پروان چڑھے وہ کچھ اس طرح کا ہو جس میں انسانیت کو برابری کی بنیاد پر فروغ ملے، بیماریوں کا علاج ممکن ہو، ہر شخص کو پڑھنے کا حق حاصل ہو، صاف ستھرا ماحول، لوگوں کا ایک دوسرے سے تعلق ہو، مضبوط معاشرے بنتے ہوں، غربت نہ ہو، عوام کو برابر حقوق حاصل ہوں اور اقوام کو ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔

ہم اپنے چھوٹے سے عمل سے اس دنیا کو بچوں کے لئے بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہیں اور اپنی کمپنی فیس بک کے 99 فیصد شیئرز جس کی مالیت اس وقت 45 ارب ڈالر (47 کھرب 50 ارب روپے پاکستانی) ہے آئندہ نسلوں کی بہتری پر خرچ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |