ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ ملزمان کی اطلاع دینے والےکو25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، سندھ رینجرز


ویب ڈیسک December 02, 2015
واقعے میں القاعدہ ، طالبان اور مقامی تنظیموں کے عسکری ونگز کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل فوٹو: فائل

سندھ رینجرز نے ملٹری پولیس کی گاڑی پر حملہ؛ ملزمان کی اطلاع دینے والےکو25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر پاک فوج کی گاری پر ہونے والے حملے میں ملوث افراد کی نشاندہی کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث ملزمان کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1101 پر ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

دوسری جانب ڈی آئی جی کراچی جنوبی ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات سے اب تک رینجرز اور پولیس نے متعدد افراد گرفتار کیے ہیں، اس کے علاوہ واقعے کے عینی شاہدین کے بیانات رکارڈ کرلیے گئے ہیں، جس کی روشنی میں ہم ملزمان کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں القاعدہ ، طالبان اور مقامی تنظیموں کے عسکری ونگز کے ملوث ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |