وزیراعلیٰ سندھ نے شرجیل میمن سے وزارتیں واپس لے لیں

شرجیل میمن ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو کے وزیر تھے جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے

شرجیل میمن ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو کے وزیر تھے جب کہ ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے، فوٹو: فائل

لاہور:
وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے وزراتوں کے قلمدان واپس لے لیے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن سے وزارتوں کے قلمدان واپس لے لیے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کے پاس ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو کے محکمے تھے جب کہ وہ طویل عرصے سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے شرجیل میمن سے اطلاعات کی وزارت کا قلمدان واپس لیتے ہوئے محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور آرکائیو کے قلمدان سونپے تھے جب کہ شرجیل میمن کا نام وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔
Load Next Story