پیپلز پارٹی اور ق لیگ پہلے خود کو سنبھال لیں پھر ہم سے مقابلے کی بات کریں شہبازشریف

آئندہ انتخابات میں قوم نےمیاں نوازشریف کومینڈیٹ دیا توہم سیاست سےگند صاف کردیں گے ، شہبازشریف


ویب ڈیسک October 25, 2012
آئندہ انتخابات میں قوم نےمیاں نوازشریف کومینڈیٹ دیا توہم سیاست سےگند صاف کردیں گے ، شہبازشریف. فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) پہلے خود کو سنبھال لیں پھر ہم سے مقابلے کی بات کریں ۔

لاہورکےعلاقے لکھوڈیرمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سےسینٹری لینڈفل سائٹ کےافتتاح کےموقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہبازشریف نےکہاکہ آئندہ انتخابات میں قوم نے نوازشریف کومینڈیٹ دیا توہم سیاست سےگند صاف کردیں گے۔

پیپلزپارٹی اورق لیگ پہلےخود کوسنبھال لیں پھرمسلم لیگ سے مقابلہ کرنے کی باتیں کریں، اس موقع پرایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی وسیم اجمل نےبریفنگ دیتےہوئےکہا کہ 146 ایکڑاراضی پرمشتمل یہ منصوبہ فروری 2013 تک مکمل ہوجائے گا جس پر8 کروڑروپےلاگت آئےگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |