افغان صدر اشرف غنی آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
اشرف غنی افغانستان کی صورتحال پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے
DARRA ADAMKHEL:
افغان صدر اشرف غنی آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ افغانستان کے حالات پر منقعدہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی افغانستان کی صورتحال پر اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئندہ ہفتے پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ مشترکہ طور پر کانفرنس کا افتتاح کریں گے جب کہ دورے کے دوران افغان صدراشرف غنی وزيراعظم نوازشريف، مشير خارجہ سرتاج عزيز سميت ديگر اعلیٰ حكام سے بھی ملاقاتيں كريں گے۔
واضح رہے کہ افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی بھی شرکت کا امکان ہے تاہم بھارت کی جانب سے ان کی پاکستان آمد سے متعلق سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔