معروف غزل گائیک استاد غلام علی نے بھارت میں پرفارم کرنے کی حامی بھرلی

استاد غلام علی بھارتی ریاست کیرالہ میں 15 اور 17 جنوری کو پرفارم کریں گے


ویب ڈیسک December 02, 2015
استاد غلام علی بھارتی ریاست کیرالہ میں 15 اور 17 جنوری کو پرفارم کریں گے، فوٹو:فائل

LONDON: پاکستان کے معروف غزل گائیک استاد غلام علی بھارت کی ریاست کیرالہ میں پرفارم کرنے کی حامی بھرلی۔

پاکستان کے معروف غزل کائیگ استاد غلام علی پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں مقبول ہیں اور دنیا بھرمیں کروڑوں مداح موجود ہیں جب کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود ان کے پرستار انہیں پرفارم کرتے دیکھنا چاہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ استاد غلام علی نے بھارت میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق غزل گائیک استاد غلام علی نے بھارت میں پرفارم کی حامی بھر لی ہے جس کے بعد وہ بھارتی ریاست کیرالہ میں 15 اور 17 جنوری کو پرفارم کریں گے جب کہ کمیونسٹ پارٹی کے رہنما نے بھی استاد غلام علی کے کنسرٹ کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں شیوسینا کی دھمکیوں کے بعد استاد غلام علی کا 9 اکتوبر کو ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں