سلمان کامعذور افرادکو سینماسے دور رکھنے پر اظہارافسوس

سینما ہمارے ملک کا کلچرہے اور اس پر ہر ہندوستانی کا حق ہے کہ وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہو، سلمان خان


Showbiz Reporter December 03, 2015
سینما ہمارے ملک کا کلچرہے اور اس پر ہر ہندوستانی کا حق ہے کہ وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہو، سلمان خان۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی طرف سے منگل کے روز ان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان ''کو پہلے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول فار پرسنز ود ڈس ابیلٹیز میں دیکھنے آنے والے معذور افراکے لیے وڈیو پیغام بھیجا گیا۔

اداکار نے وڈیو پیغام میں گونگے بہرے اور جسمانی معذور بچوں کے ساتھ خطاب کیا۔انھوںنے کہاکہ وہ آج تک معذور افراد کو سینما جیسی جگہ سے دور رکھنے کی وجوہات سمجھ نہیں پائے ہیں۔49سالہ اداکار کا کہنا تھا کہ انھیں بے حد خوشی ہے کہ ایسے افراد جن میں کسی حس یا جسمانی اعضاء کی کمی ہے ان کے لیے پہلی مرتبہ تقریح کا سامان پیدا کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ سینما ہمارے ملک کا کلچرہے اور اس پر ہر ہندوستانی کا حق ہے کہ وہ اس سے بھرپور لطف اندوز ہو۔واضح رہے اس فلم فیسٹیول میں 40 ملکی اور بین الاقو امی ،16شارٹ 14ڈاکومنٹریز 7فکشن 10 فیچر فلمیں گونگے بہرے اور جسمانی معزور افراد کو خصوصی طور پر دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں