سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کے خلاف شکایتوں کی پٹاری کھولنے کو تیار
انگلینڈ سے محدود اوورز کے مقابلوں میں شرمناک شکست کی وجوہات جاننے کیلیے پی سی بی کا کل ہنگامہ خیز اجلاس متوقع
NEW YORK:
انگلینڈ سے محدود اوورز کے مقابلوں میں شرمناک شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی ٹیم مینجمنٹ کے خلاف شکایتوں کی پٹاری کھولنے کو تیار ہے جب کہ ہیڈ کوچ وقار یونس بھی سلیکٹرز کے خلاف بھڑاس نکالنے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 4 ون ڈے میچز کی سیریز میں 1-3اور تین ٹوئنٹی 20 میچز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچارہونا پڑا تھا، بورڈ نے شرمناک ناکامی کی وجوہات جاننے کیلیے جمعے کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ میٹنگ لاہور میں ہوگی جس میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ اجلاس اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس کی صدارت خود چیئرمین شہریار خان کریں گے، اس میں نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، کوچ وقار یونس، اسسٹنٹ کوچ مشتاق احمد اور چیف سلیکٹر ہارون رشید بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ کا اہتمام خود ہارون رشید کی درخواست پر کیا گیا جو انگلینڈ سے سیریز میں دستیاب پلیئرز کے ساتھ ٹیم مینجمنٹ کے تجربات سے خوش نہیں ہیں، وہ بورڈ چیئرمین کی موجودگی میں کوچ سے کچھ سوالات کا جواب چاہتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ ان مقابلوں میں موزوں کمبی نیشنز کو نہیں آزمایا گیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گذشتہ روز ہیڈ کوچ وقار یونس بھی خراب کارکردگی کی وجہ سلیکشن کو ہی قرار دے چکے ہیں، اس میٹنگ میں دونوں جانب سے الزامات کی بھرمار متوقع ہے۔ دریں اثنا بورڈ نے مزید رقم لٹانے کا فیصلہ کرلیا،اے ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے نام پر 4 سلیکٹرزاتوارکودبئی کی''سیر'' پرروانہ ہوں گے، وہاں انگلینڈ لائنز سے محدود اوورز کی سیریز ہونی ہے۔
اس بارے میں ہارون رشید کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک لیول پر اچھا پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی اہم لیول پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ہمارے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے، ہم بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے اسکواڈ کوحتمی شکل دینے سے قبل دستیاب ٹیلنٹ کا اچھی طرح جائزہ لینا چاہتے ہیں۔