امریکی ریاست کیلی فورنیا میں معذوروں کے مرکز پر فائرنگ سے 14 افراد ہلاک

حملہ آورمیاں بیوی اور امریکی شہری ہیں جن کی شناخت سید فاروق اور تفشیق ملک کے نام سے ہوئی، پولیس

حملہ آورمیاں بیوی اور امریکی شہری ہیں جن کی شناخت سید فاروق اور تفشیق ملک کے نام سے ہوئی، پولیس۔ فوٹو: اے ایف پی

لاہور:
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برنارڈینومیں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک جب کہ فرار کی کوشش کے دوران دونوں حملہ آور مارے گئے جن کی شناخت بھی ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برنارڈینومیں معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کرفرار ہونے کی کوشش کر ہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔ فلاحی مرکز پر فائرنگ کے واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے بلڈنگ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، فائرنگ کی جگہ پر مشتبہ پیکٹ کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا۔


پولیس کے مطابق حملہ آوروں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل تھی جو امریکی شہری ہیں جن کی شناخت سید فاروق اور تشفیق ملک کے نام سے ہوئی اور دونوں میاں بیوی تھے جو فائرنگ کے بعد فرار کی کوشش کر رہے تھے جنہیں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا۔

واضح رہے کہ امریکا میں پبلک مقامات پر فائرنگ کے واقعات عام ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھی کولاروڈو میں کیلنک پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3gn712
Load Next Story