پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش ہے امریکا

دہشت گرد بڑا خطرہ ہیں، امریکی وزیر دفاع، تعاون کی سطح غیرتسلی بخش ہے، جنرل ڈنفورڈ


News Agencies December 03, 2015
دہشت گرد بڑا خطرہ ہیں، امریکی وزیر دفاع، تعاون کی سطح غیرتسلی بخش ہے، جنرل ڈنفورڈ فوٹو: فائل

BARCELONA: امریکا کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہاہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں پرتشویش ہے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق انھوں نے آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان کو بتایاکہ ہم اس بارے میں فکر مند ہیں۔

امریکانے پاکستان پردہشت گردوں سے لڑنے اور اس بات کوتسلیم کرنے پر زور دیا ہے کہ دہشت گردنہ صرف پاکستان بلکہ اس کے ہمسایہ ممالک اور خطے میں امریکی افواج کیلیے بھی بڑاخطرہ ہیں۔دریں اثنا جوائنٹ چیفس آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفورڈ نے بتایاکہ پاکستان سے انسداددہشت گردی کے حوالے سے تعاون کی سطح غیرتسلی بخش ہے تاہم پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

ادھر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے صحافیوں سے گفتگومیں پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان پیرس میں ہونے والی حالیہ ملاقات کا خیر مقدم کیااورکہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعمیری تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کے بہترین مفاد میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ امریکانے ہمیشہ پاک بھارت مذاکرات کی حمایت کی ہے،دونوںممالک بات چیت کے ذریعے تمام مسائل حل کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں