لاہور ہائیکورٹ نے انٹرنیشنل کالز پر لگایا جانے والا ٹیکس معطل کرکے اسے غیرقانونی قراردیدیا
جسٹس اعجاز الاحسن نے وفاقی حکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز پرٹیکس سے متعلق جاری نوٹیفکیشن پرعملدرآمد سے روک دیا
ہائیکورٹ نے انٹرنیشنل کالز پر لگایا جانے والا ٹیکس معطل کر کے اسے غیرقانونی قراردے دیا ہے،
لاہورہائیکورٹ نے اس حوالے سے ایک شہری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پرسماعت کے دوران انٹرنیشنل کالز پر لگایا جانے والا ٹیکس معطل کرنے کا حکم دیا۔درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاتھا کہ حکومت نے بغیرکسی قانون اورمسابقتی کمیشن کےعلم میں لائے بغیر ایگزیکٹیو آرڈرکے ذریعےاس ٹیکس کوعائد کیا جوکہ غیرآئینی ہے۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے وفاقی حکومت کی جانب سےجاری نوٹی فکیشن پرعمل درآمد سے روک دیا جبکہ وفاقی حکومت اور تمام متعلقہ فریقین کو 5 نومبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئےان سےتحریری جواب بھی طلب کرلیا۔