نیلم جہلم داسو ڈیم کیلیے ملکی بینکوں سے 240 ارب لیے جائیں گے

وزارت پانی وبجلی نے ہوم ورک کرلیا،معاہدے طے پانے میں3ماہ لگ سکتے ہیں، ذرائع

وزارت پانی وبجلی نے ہوم ورک کرلیا،معاہدے طے پانے میں3ماہ لگ سکتے ہیں، ذرائع فوٹو: فائل

وزارت پانی و بجلی نے نیلم جہلم اورداسو ڈیم منصوبوںکی فنڈنگ کے لیے مقامی بینکوں کے ساتھ ہوم ورک مکمل کر لیا،نیلم جہلم منصوبے کیلیے نیشنل بینک دوسرے بینکوں کے ساتھ کنسورشیم کے ذریعے100 ارب روپے جبکہ داسو منصوبے کی تکمیل کے لیے حبیب بینک سمیت دیگر بینکوں سے 140 ارب روپے حاصل کیے جائینگے۔

وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بینکوں کے ساتھ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی جس میں قرض کی ادائیگی کی شرائط و ضوابط طے کی جائینگی،ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ بینکوں نے دونوںمنصوبوں کے لیے اپنے طور پر ورکنگ مکمل کر لی ۔


جس کے بعد واپڈاان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے معاہدے کوحتمی شکل دے گا اوران بینکوں کے ساتھ منافع کی ادائیگی سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی،اس بارے میں تمام اقدامات کومکمل کرنے میں 2سے 3 ماہ کاعرصہ لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںنیلم جہلم اورداسوڈیم منصوبوں کیلیے مقامی بینکوں سے فنڈنگ کی منظوری دی گئی تھی۔
Load Next Story