بھارت میں گائے مسلمانوں سے زیادہ محفوظ ہے ششی تھرور

بھارت کو تنوع کے احترام کی بنیاد پر بنایا گیا تھا اور یہ حکومتی ذمے داری ہے کہ وہ اسے قائم رکھے


Net News December 03, 2015
بھارت کو تنوع کے احترام کی بنیاد پر بنایا گیا تھا اور یہ حکومتی ذمے داری ہے کہ وہ اسے قائم رکھے فوٹو فائل

بھارتی لوک سبھا کے رکن ششی تھرور نے گزشتہ روز پارلیمان میں بات کرتے ہوئے کہا اْن کے ایک بنگلہ دیشی دوست نے انھیں کہا کہ بھارت میں ایک گائے ہونا مسلمان ہونے سے زیادہ تحفظ کی علامت ہے۔

ششی تھرورنے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اْن کے ایک بنگلہ دیشی دوست نے انھیں یہ بھی کہا کہ اْن کے ملک کے بنیاد پرست اْن پراس طرح کی بات کرتے ہوئے حملہ کرتے ہیں۔ کانگریس کے رہنما نے کہا کہ بھارت کو تنوع کے احترام کی بنیاد پر بنایا گیا تھا اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے قائم رکھے۔

بھارت میں نفرت کا پرچار اور بیرونِ ملک میک ان انڈیا کی تشہیر ایک ساتھ نہیں چل سکتی ہیں۔ ششی تھرور کا نام رات سے پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں ان کے اس بیان کو پسند کیا جا رہا ہے، مگر بھارت میں بہت سے لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور اس حوالے سے اْن کی ذاتی زندگی پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں