برطانیہ کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر پہلی مرتبہ بمباری

داعش کیخلاف کارروائی کے لئے 397 اراکین نے حمایت جب کہ 223 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔


ویب ڈیسک December 03, 2015
داعش کیخلاف کارروائی کے لئے 397 اراکین نے حمایت جب کہ 223 اراکین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: شام میں داعش کے خلاف کارروائی کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد برطانوی جنگی طیاروں نے پہلی مرتبہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنگجو تنظیم داعش کے خلاف شام میں کارروائی کے لئے امریکا اور فرانس کے بعد برطانیہ بھی باقاعدہ طورپرکھل کرسامنے آگیا اور پارلیمنٹ میں قرارداد کی منظوری کے بعد 4 برطانوی جنگی طیاروں نے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تاہم حملے میں ہلاکتوں یا نقصانات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے داعش کے خلاف کارروائی کے لئے قرارداد ایوان میں پیش کی جس کے حق میں 397 ارکین نے ووٹ دیا جب کہ 223 اراکین نے اس کی شدید مخالفت کی، داعش کے خلاف کارروائی کے حق میں بھاری اکثریت ملنے کے 57 منٹ بعد ہی برطانوی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پربمباری کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں