موبائل فون سروس صرف صدرکی منظوری کے بعد ہی معطل کی جاسکتی ہےسندھ ہائیکورٹ

موبائل سروس معطلی ایمرجنسی کے زمرے میں آتی ہے اور یہ صرف صدر مملکت کا اختیار ہے۔


ویب ڈیسک October 25, 2012
موبائل سروس معطلی ایمرجنسی کے زمرے میں آتی ہے اور یہ صرف صدر مملکت کا اختیار ہے فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ موبائل فون سروس صرف صدر مملکت کی منظوری کے بعد ہی معطل کی جاسکتی ہے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ موبائل فون سروس کی معطلی ایمرجنسی کے زمرے میں آتی ہے اور یہ صرف صدر مملکت کا اختیار ہے کہ ایسی کسی بھی صورتحال میں وہ کوئی حکم جاری کریں۔

وزارت داخلہ کے حکام نے ایکسپریس ٹریبیون سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ کراچی،لاہور، خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں عید الاضحیٰ کے موقع پر موبائل فون سروس معطل کئے جانے کا امکان ہے۔ پابندی کی صورت میں جمعہ کی شام سے ہفتہ کی شام تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرعید الفطر اور یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر بھی موبائل فون سروس بند کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں