پاکستان سپرلیگ کی 5 ٹیموں کی بولی کا مرحلہ مکمل

سب سے زیادہ بولی کراچی کی ٹیم کی لگائی گئی جسے 26 لاکھ ڈالر میں خریدا گیا ۔


ویب ڈیسک December 03, 2015
سب سے زیادہ بولی کراچی کی ٹیم کی لگائی گئی جسے 26 لاکھ ڈالر میں خریدا گیا ۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: پاکستان سپر لیگ کے لئے ٹیموں کی بولی کا مرحلہ مکمل ہوگیا جب کہ بولی میں 2 غیرملکی اور ایک میڈیا گروپ نے حصہ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ سال پی سی بی کی جانب سے محدود اوورز کی سیریز پی ایس ایل کے لئے ٹیموں کی بولی کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس میں دو غیرملکی اور ایک میڈیا گروپ نے بھی حصہ لیا۔ سب سے زیادہ بولی کراچی کی ٹیم کی لگائی گئی جسے 26 لاکھ ڈالر میں خریدا گیا جب کہ قطر آئل کمپنی نے لاہور کی ٹیم 24 لاکھ ڈالر میں خریدی، عمر ایسوسی ایٹس نے پی ایس ایل کے لئے کوئٹہ کی ٹیم کے لئے بولی لگائی جب کہ متحدہ عرب امارات کی وینچر کیپیٹل نے اسلام آباد کی ٹیم 15 لاکھ ڈالرمیں خریدی۔

دوسری جانب چیرمین گورننگ کونسل پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ 4 سے 23 فروری تک شارجہ اور دبئی میں کھیلی جائے گی جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے فائدہ ہوگا جب کہ لیگ کےلیے کوچز کا انتخاب آئندہ 10 روز میں کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ بورڈ کے اراکین کی مشاورت اور رضامندی سے آئندہ سال فروری میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں