کراچی میں دہشتگردوں کو کسی صورت دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی میں امن کے دشمنوں، دہشت گردوں اور آخری ٹارگٹ کلر کے خاتمے تک آپریشن جاری گا، میجر جنرل بلال اکبر


ویب ڈیسک December 03, 2015
عوام بلدیاتی انتخابات میں بلا خوف وخطر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے گھروں سے نکلیں، ڈی جی رینجرز سندھ فوٹو: فائل

لاہور: ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت دوبارہ منظم نہیں ہونے دیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q10/q10.webp

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے گئےہیں، عوام بلا خوف وخطر ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے گھروں سے نکلیں، دہشت گرد ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ان کے بزدلانہ حملوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوگا، امن کے دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q13/q13.webp

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ ملٹری پولیس اور رینجرز پر حملے کی تحقیقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، ان واقعات میں ملوث دہشت گرد جلد ہی پکڑے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی وارداتوں کے ذریعے دہشت گرد کراچی میں دوبارہ منظم ہونے کا تاثر دینا چاہتے ہیں لیکن ہم کسی صورت ایسا نہیں ہونے دیں گے، پاکستان رینجرز امن کے دشمنوں، دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلر ختم کرکے رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں