پیرس میں وزیراعظم اور مودی کی ملاقات کے بعد پیشرفت کے منتظر ہیں دفتر خارجہ

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے، قاضی خلیل

پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے، قاضی خلیل، فوٹو: فائل

ترجمان دفتر کا کہنا ہے پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے جب کہ پیرس میں وزیراعظم نواز شریف کی ان کے بھارتی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پیش رفت کے منتظر ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کےدوران ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پیرس میں وزیراعظم نواز شریف کی ان کے بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے ملاقات کے بعد پیش رفت کے منتظر ہیں جب کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کے حل اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کا خواہاں ہے۔


قاضی خلیل اللہ نے کہا کہ پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جب کہ دہشت گرد تنظیم داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے۔ افغانستان میں بھارتی سفیر کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کسی سفیر کی طرف سے اپنے میزبان ملک کے کسی تیسرے ملک کے ساتھ تعلقات نقصان پہنچانے کی کوششیں سفارتی آداب کے خلاف ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ تمام علاقائی ممالک افغانستان میں امن اور مفاہمت کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ہارٹ آف ایشیاء کی 2 روزہ کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی جس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی کریں گے۔
Load Next Story