مکہ مکرمہمسلمانوں کے بہت سے دشمن ہیں جن کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہوگا مفتی اعظم

عالم اسلام مشکلات میں گھرا ہواہے امت مسلمہ ایک دوسرے سے تعاون کرکےاپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں،مفتی اعظم


ویب ڈیسک October 25, 2012
عالم اسلام مشکلات میں گھرا ہوا ہے امت مسلمہ ایک دوسرے سے تعاون کریں، مفتی اعظم ۔فوٹو: ایکسپریس

مفتی اعظم نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے بہت سے دشمن ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا اور امت مسلمہ پرلازم ہے کہ وہ باہمی تعاون کوفروغ دے کر اورایک دوسرے کا احترام کریں۔

مفتی اعظم نے کہا کہ تمام امورمیں اسلامی شریعت کی پیروی کرنا لازمی ہے اورکسی کو اختیار نہیں کہ وہ رسول اللہ کے فیصلوں کے خلاف کام کرے۔اللہ تعالی سودی کاروبارکو ناپسند کرتا ہے اوراسلام کے بنیادی احکامات پر عمل کرکے ہی ہم دین ودنیا میں سرخرو ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ سے ڈرتے رہو اور ہدایت کی راہ اختیار کرو ۔

مفتی اعظم نے کہا کہ میں دعا گو ہوں اللہ تعالی آپ کی عبادت اور دعاؤں کو قبول فرمائے ، محمد ﷺ ایسا دین لے کر آئے جو توحید پر مبنی ہے ، اللہ کے سوا کسی اور کو حاجت روائی کے لئے پکارنا گمراہی ہے اورصرف ایک اللہ کی عبادت کی جائے ، اپنے اخلاق کو بہتر بناؤ اور اپنے درمیان اختلافات کو کم کرو ، مسلمانوں کی مدد کرو اوران کے معاون بنو ، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کی توحید کو اپنا کر اس دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ، قرآن نے ہمیں دنیا میں زندگی گزارنے کا طریقہ دیا ، اسلام کے علاوہ اگر کوئی شخص کوئی دین اپناتا ہے تو قبول نہیں کیا جائے گا ، دین اسلام تقویٰ پر قائم ہوتا ہے۔

مفتی اعظم نے خطبہ حج میں کہا کہ حضور ﷺ رحمت اللعالمین ہیں ،دین کا آغاز اللہ کی توحید پر ایمان لانے سے ہوتا ہے ، تمام انبیا علیہ السلام کی رحمت و رسالت پر مسلمان یقین رکھتے ہیں ، نبی اکرم ﷺ کے قائم کردہ معاشرے کے مطابق ہم کو اپنی زندگی بسر کرنا ہوگی، یہ شریعت زمان و مکاں کی باندی سے بالاتر ہے،محمد ﷺ آخری رسول ہیں اور آپ کی شریعت افضل اور بہتر ہے ، ہم پر واجب ہے کہ ہم ایک دوسرے کا احترام کریں ، نبی پاک ﷺ کا ارشاد ہے شریعت کو اپنائے رکھو اور اس پر عمل کرو ، نہ صرف حضور ﷺ کی سنت کو اپنائیں بلکہ خلفہ راشدین کے طریقہ کار کو بھی اپنائیں ، آج کل عالم اسلام مشکلات میں گھرا ہوا ہے ، بہت سارے لوگ ہلاک ہورہے ہیں اور دنیا کو غذائی قلت کا بھی سامنا ہے ، امت مسلمہ پر لازم ہے وہ باہمی تعاون کو فروغ دیں اور اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں