شائستہ لودھی نے اپنی سالگرہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ منائی

شائستہ لودھی نے ان بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا اور بچوں سے ان کی سالگرہ کے حوالے سے باتیں کیں۔

شائستہ لودھی نے ان بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا اور بچوں سے ان کی سالگرہ کے حوالے سے باتیں کیں۔

PESHAWAR:
مارننگ شوز کی مقبول میزبان شائستہ لودھی نے اس سال اپنی سالگرہ منانے کے لیے منفرد انداز اپنایا اور دوستوں اور عزیز و اقارب کے بجائے اپنی سالگرہ تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ منائی۔


شائستہ لودھی نے اپنی صاحبزادی کے ساتھ اپنی سالگرہ ایک غیرسرکاری تنظیم کے دفتر میں تھیلیسیما کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ منائی۔ شائستہ لودھی نے ان بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کیا اور بچوں سے ان کی سالگرہ کے حوالے سے باتیں کیں۔

شائستہ لودھی نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا جب کہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم اکثر اپنی سالگرہ کی تقریب بہت دھوم دھام اور شاندار طریقے سے اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہیں اور ان تمام نعمتوں سے محروم لوگوں کا خیال ایسے موقع پرکسی کو نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی سالگرہ کو بہت خاص اور یادگار بنانے کے لئے میں نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے ساتھ سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا۔شائستہ لودھی نے کیک کاٹنے کے بعد بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔
Load Next Story