وفاقی حکومت نے اندرون سندھ میں آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دیدیا

گرفتار افراد کی جے آئی ٹی میں کیے گئے انکشافات کی روشنی میں اہم شخصیات کی گرفتاریاں متوقع


عامر خان December 04, 2015
گرفتار افراد کی جے آئی ٹی میں کیے گئے انکشافات کی روشنی میں اہم شخصیات کی گرفتاریاں متوقع. فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے کراچی آپریشن کو کامیاب بنانے کیلیے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف اندرون سندھ میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن شروع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

آپریشن کی حتمی منظوری وزیراعظم وزیراعلیٰ سندھ اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد دیں گے۔ انتہائی باخبر ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ رینجرز کو کراچی آپریشن میں انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت جو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں،اس کا دائرہ کار پورے صوبے تک کردیاجائے تاکہ رینجرز ان اختیارات کے تحت دہشت گردوں، ان کے مالی معاونین، رابطہ کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کرسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ حکومت کو کہا جائے گا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں جو ہائی پروفائل کیسز زیر سماعت ہیں ان کے چالان ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش کیے جائیں اور تمام ہائی پروفائل کیسز کے گواہوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کرسکیں۔

جن گرفتار ملزمان نے جے آئی ٹیز میں سنگین انکشافات کیے ہیں، ان کی روشنی میں سنگین جرائم میں ملوث یا جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والی اہم شخصیات کو بھی گرفتار کیا جائے گا، کراچی کی کچی آبادیوں اور مضافاتی علاقوںمیں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع کیلیے انٹیلی جنس بنیادوں پر سروے بھی کروایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں