بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ فوج کی نگرانی میں پولنگ سامان کی ترسیل شروع
پنجاب کے 12 اور کراچی کے 6 اضلاع میں پولنگ صبح ساڑھے 7 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔
بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی مہم ختم ہونے کے بعد پولنگ سامان کی ترسیل کا عمل فوج کی نگرانی میں شروع کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے پنجاب کے 12 اور کراچی کے 6 اضلاع میں پولنگ کل ہوگی جب کہ فوج کی نگرانی میں ووٹر لسٹیں، سیل شدہ بیلٹ پیپرز سمیت تمام انتخابی سامان آج پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کردیا جائے گا اور پولنگ سامان کی ترسیل مکمل ہونے کے بعد کل صبح ساڑھے 7 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوگا جو بغیر کسی تعطل کے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہے گا۔ کراچی کے جن 6 اضلاع میں پولنگ ہوگی ان میں کراچی وسطی، غربی، جنوبی، شرقی ، کورنگی اورملیرشامل ہیں جہاں سیاسی جماعتوں نے جیت کے لئے بھرپور محنت کی ہے جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع راولپنڈی، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ، راجن پور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ، جھنگ، خوشاب، سیالکوٹ اورنارروال میں پولنگ ہوگی۔
بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کے لئے کوئی بھی ووٹراصل شناختی کارڈ دکھائے بغیرووٹ کاسٹ نہیں کرسکے گا اور چیئر مین و وائس چیئرمین کے لئے نیلا جب کہ کونسلر کے لئے سفید بیلٹ پیپرہوگا۔ تمام انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج کے جوان تعینات ہوں گے جب کہ حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے فرائض پولیس اہلکار انجام دیں گے۔
پنجاب میں میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل میں مجموعی طور پر 3 ووٹ کاسٹ کئے جائیں گے جن میں ایک ووٹ چیئرمین و وائس چیئر مین اور دوسرا کونسلر کے لئے ہوگا جب کہ میونسپل کمیٹی میں کونسلر کے لئے ایک ہی ووٹ کاسٹ کیا جائے گا۔ کراچی کے 6 اضلاع کی میونسپل کارپوریشن میں 2 ووٹ کاسٹ ہوں گے، ایک ووٹ چیئرمین ،وائس چیئرمین اور دوسرا وارڈ کونسلر کے لئے ہوگا جب کہ 2 اضلاع میں ضلع کونسلزبنائی گی ہیں جس میں 3 ووٹ کاسٹ ہوں گے، چیئر مین کے لیے ایک، ممبرضلع کونسلراورجنرل کونسلرکے لئے بھی ایک ایک ووٹ ہوگا۔