افغان طالبان کے سربراہ ملااخترمنصورہلاک ہوگئے چینی میڈیا کا دعویٰ

ملااخترمنصورہلاک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے خبربے بنیاد ہے، ترجمان افغان طالبان

ملااخترمنصورہلاک نہیں ہوئے اور اس حوالے سے خبربے بنیاد ہے، ترجمان افغان طالبان۔ فوٹو:فائل

افغان طالبان کے امیرملا اخترمنصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جب کہ طالبان ترجمان نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔



چینی میڈیا کے مطابق طالبان دھڑوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے افغان طالبان کے امیرملااختر منصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ چینی میڈیا نے افغانستان کے پہلے نائب صدرجنرل عبدالراشد دوستم کے ترجمان سلطان فیضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان سربراہ ملا منصور ہلاک ہوگئے۔




دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ہلاکت کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی رائے طالبان کے خلاف ہموار کرنے کے لئے افغان حکومت کی جانب سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔





واضح رہے کہ سابق طالبان سربراہ ملا عمر کی رواں سال جولائی میں طبعی موت کی خبر آنے کے بعد شوریٰ نے ملا اخترمنصور کو قیادت سونپی تھی جس کے بعد افغان طالبان دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئے اور ملاعمر کے قریبی ساتھی ملا محمد رسول نے ملا اخترمنصور کی قیادت ماننے کی مخالفت کی اور اپنا نیا دھڑا بنا لیا۔
Load Next Story