سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

دونوں کرکٹرز 12 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔


ویب ڈیسک December 04, 2015
دونوں کرکٹرز 12 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔ فوٹو: آن لائن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد عامر کے بعد اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی نے محمد عامر کے بعد اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ پی سی بی حکام کے مطابق دونوں کرکٹرز نوجوان کرکٹرز کو لیکچرز دینے کا پروگرام مکمل کر چکے ہیں اس لئے اب دونوں ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کر سکتے ہیں۔ دونوں کرکٹرز 12 جنوری سے کراچی میں شروع ہونے والے نیشنل ون ڈے ٹورنامنٹ میں واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے محمد عامر، سلمان بٹ اور محمد آصف کو 2010 میں انگلینڈ کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں تینوں کرکٹرز کو 10 سال تک کی سزا سنائی تھی جب کہ تینوں کرکٹرز نے لندن جیل میں بھی اپنے کئے کی سزا کاٹی تھی۔ پی سی بی محمد عامر کو پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے چکا ہے اور آج کل محمد عامر بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں