ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان کی ضمانت کے خلاف درخواست مسترد
ہٹ اینڈ رن کیس میں سلمان خان نے ممبئی ہائی کورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی ضمانت کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں سلمان خان کے سیکیورٹی گارڈ رویندرا پٹیل کی والدہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی تاہم عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سلمان خان کی ضمانت کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں سیشن عدالت نے رواں برس مئی میں سلمان خان کو نشے کی حالت میں ایک شہری کو ہلاک کرنے کے جرم میں 5 سال کی سزا سنائی تھی جب کہ بالی ووڈ سپر اسٹار نے اسی روز ممبئی کی ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہائی حاصل کر لی تھی۔