گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ڈی جی رینجرز کی ملاقات

گورنر سندھ نے ڈی جی رینجرز کو بلدیاتی انتخاب میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی


ویب ڈیسک December 04, 2015
گورنر سندھ نے ڈی جی رینجرز کو بلدیاتی انتخاب میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت کی، فوٹو: فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ڈی جی رینجرز کو کل ہونے والے انتخابات کے لیے فول سیکیورٹی فول پروف یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی جس میں کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی اقدامات، امن وامان کی مجموعی صورتحال اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے فوج ورینجرز کی قیام امن کے لیے کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اقدامات سے حالت بہتر ہوئے جب کہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی سے عوام میں تحفظ کا احساس بیدار ہوا۔ گورنر سندھ نے ڈی جی رینجرز کو کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پہلے بھی سیکیورٹی کا فول پروف انتطام کیا گیا ہے اور الیکشن کے روز مزید بہتر اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو جلد گرفتار کرکے شہر سے ہر قسم کی دہشت گردی ختم کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں