سلمان خان کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب کی تقریب رونمائی ان کی سالگرہ پر ہوگی

کتاب کا نام سلمان خان کی فلاحی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘ کے نام پر رکھا گیا ہے

کتاب کا نام سلمان خان کی فلاحی تنظیم ’’بینگ ہیومن‘‘ کے نام پر رکھا گیا ہے ، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی زندگی پر لکھی جانے والی پہلی کتاب کی تقریب رونمائی ان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر کی جائے گی۔


بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ''بیوی ہو تو ایسی'' سے کیا جس کے بعد سلمان خان نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ دبنگ خان نے اپنی فلمی کیرئیر اور ذاتی زندگی میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے جس پر اب پردہ اٹھنے جارہا ہے اور ان کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب شائع کی جارہی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی زندگی پر لکھی جانے والی پہلی کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی جو کہ ایک صحافی جاسم خان نے تحریر کی ہے جب کہ کتاب کا نام ان کی فلاحی تنظیم ''بینگ ہیومن'' کے نام پر رکھا گیا ہے جس میں ان کی ذاتی زندگی کے کئی رازوں سے پردہ بھی پردہ اٹھایا جائے گا۔
Load Next Story